لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) چیئرمین/ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پبلک سکول کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز حارث حمید خان، انعم اکرم، اکرم جاوید، طاہرہ ذوالفقار، ارم رضوی، محمد احمد، عبدالرحمان، عزرا بتول، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کامران جاوید، ایکسیئن بلڈنگ سجاد حسین، ڈی ایف او افتخار علی، ڈی ای اے مہر مجید، ڈی ایس پی غضنفر عباس اور متعلقہ افسران و دیگر معزز ممبران موجود تھے۔ بورڈ اف گورنرز کے اجلاس میں مختلف ایجنڈے پیش کیئے گئے۔ بورڈ نے متفقہ طور پر ڈی پی ایس فتح پور کے لیے عذرا بتول کو بطور پرنسپل تعیناتی کی باقاعدہ منظوری دی گئی اور ڈی پی ایس فتح پور کے لیے نئی بلڈنگ اور اساتذہ کی تعیناتی کا ایجنڈا بھی زیر بحث لایا گیا۔ اجلاس میں ڈی پی ایس بوائز لیہ میں پرائمری پورشن میں کمرے کی تعمیر اور تزئین و آرائش کی منظوری بھی دی گئی جبکہ اجلاس میں تمام ڈی پی ایس کے بورڈ اف گورنرز میں نئے ممبران شامل کرنے کا ایجنڈا بھی زیر غور لایا گیا جس کے لیے اسسٹنٹ کمشنر اور متعلقہ پرنسپلز نئے نام تجویز کریں گے۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی ایس سکول ضلع لیہ کی پہچان ہیں اور اس میں طلبہ کو معیاری تعلیم کے لیے تمام تر اقدامات اٹھائے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کروڑ لعل عیسن میں بھی ڈی پی ایس کے قیام کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ڈی پی ایس سکولوں میں اساتذہ تعلیم کے علاوہ طلبہ کی کردار سازی پر بھی بھرپور توجہ دیں