لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) حکومت پنجاب کے جاری ترقیاتی منصوبوں کے تحت ضلع بھر میں کام جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی ہدایت پر چوک اعظم بائی پاس کی تعمیر و مرمت کا کام ترجیحی بنیادوں پر شروع کر دیا گیا ہے۔ یہ بات ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کامران جاوید نے ایک ملاقات میں بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ 9 کلومیٹر سے زائد چوک اعظم بائی پاس کا کام اعلیٰ معیار کے ساتھ بروقت مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ چوک اعظم بائی پاس کی تعمیر سے چوک اعظم شہر میں ٹریفک کے مسائل کم ہوں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بائی پاس کی تعمیر کے دوران ہمہ قسمی ٹریفک کے لئے ایم ایم روڈ استعمال کیا جائے گا۔