لیہ ( نمائندہ لیہ ٹی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ستھرا پنجاب پروگرام پر تیزی سے عملدرآمد جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی ہدایت پر ضلع بھر میں صفائی ستھرائی جاری ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل /فوکل پرسن محمدشبیراحمدنے ستھرا پنجاب مہم کے حوالے سے ختم نبوت چوک کااور ریڑھی بازار کا معائنہ کیا۔اس موقع پرپر سی او ایم سی شبانہ رشید اور صدر انجمن تاجران اظہر ہانس موجودتھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل /فوکل پرسن محمدشبیراحمدنے کہاکہ ستھراءپنجاب مہم تیزی سے جاری ہے
اس ضمن میں تمام ریڑھیوںکو ایک خوبصورت سٹائل دیاگیا ہے اور ایک قطار میں رہنے کو کہاگیا ہے جس سے بہترمنظر پیش کررہا ہے اور شہرکی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔انہوںنے صدر انجمن تاجران سے کہاکہ وہ شہرکی خوبصورتی برقراررکھنے میں اہم کردار ادا کریں اپنے سٹیک ہولڈر کو تجاوزات نہ کرنے ،کوڑا کرکٹ منظم طریقہ سے ٹھکانے لگانے بارے آگاہ کریں تاکہ اس طرح ستھراءپنجاب مہم کو برقرار رکھاجاسکے۔