لیہ ( نمائندہ لیہ ٹی)محکمہ ڈسٹرکٹ پروبیشن آفس کے زیراہتما م مختلف جرائم میں ملوث مجرمان کے لیے ایک اصلاحی سیمینار کا انعقادہوا ۔سیمینار میں پروبیشن افسران محمد فیصل شہزاد، رافعہ یاسین ،انسپکٹرعلی عباس،، محمد وسیم تحصیل سپورٹس آفیسر،محمد حسن ڈسٹرکٹ بیڈمنٹن کوچ ،ڈاکٹر محمد تحسین اختر ماہر نفسیات ودیگرنے کہاکہ کھیل کے ذریعے سے اپنی منفی سوچ اور عادات کو مثبت سمت میں لے جا سکتے ہیں اور کھیل ذہنی اور جسمانی نشونما کے لیے ضروری ہیں، بہترین والدین ہونے کے ناطے اولاد کی تربیت و نشونما میں کس طرح توازن برقرار رکھیں اور اپنی ذات کی اصلاح آپ کے لیے اور آپ کے خاندان کی خوشحالی کے لیے ضروری ہے اور اس اصلاح سے آپ اپنی نسل کی بہترین پرورش کر سکتے ہیں،شرکاءکو ٹریفک کے قوانین اور دوران ڈرائیونگ ہونے والی غلطیوں سے بھی آگاہ کیاگیا۔