لیہ ( نمائندہ لیہ ٹی)تھل جیپ ریلی کے مڈ پوائنٹ رکھ خیرے والا تحصیل چوبارہ میں لیہ تھل میلہ کے انتظامات جاری ۔ڈپٹی کمشنر امیرا بیدارنے گزشتہ روز لیہ تھل میلہ کے مقام کا دورہ کیا ۔اس مو قع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر احمد ڈوگر،اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ ثناءاللہ ہنجرا بھی،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کامران جاویدہمراہ تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے لیہ تھل میلہ میں لگانے کے لیے سٹیج، پنڈال ، سٹالز، فوڈ سٹریٹ اور پارکنگ کی مجوزہ جگہ کے انتظامات کا جائزہ لیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ حکومت پنجاب سیر و سیاحت کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے تھل جیپ ریلی اور لیہ تھل میلہ سے علاقہ کی ثقافت اجاگر ہوگی سیاحت کے فروغ اور علاقہ کی شناخت میں لیہ تھل میلہ اہم کردار ادا کر رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ لیہ تھل میلہ کے لئے بہترین انتظامات کئے جائیںلیہ تھل میلہ ضلع کا سب سے بڑا فیملی ایونٹ ہے لیہ تھل جیپ ریلی کے شائقین کے لئے زیادہ سے زیادہ سہولیات دستیاب ہونی چاہئیں مرد و خواتین کے بیٹھنے کے لئے علیحدہ علیحدہ انتظامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ تھل میلہ کے موقع پر معیاری فوڈ سٹریٹ کے قیام کو یقینی بنایا