ملتان (لیہ ٹی وی)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر محمد عمران خان خاکوانی،جنرل سیکرٹری سید عارف حسن شاہ نے ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ آئینی ترامیم کو رات کے تاریکی اور عجلت میں منظور کرنے کی بجائے بار ایسوسی ایشنز سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لیا جائے اور منظوری سے قبل آئینی ترامیم کے مسودہ کو پبلک کیا جائے آئین پاکستان پر کسی کو قدغن لگانے کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے ایسی کسی ترمیم کو قبول نہیں کریں گے جو ڈائریکٹ یا ان ڈائریکٹ آئین سے متصادم ہو دھوکے سے کسی ترمیم کی منظوری کے لئے کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ملتان بار پاکستان کی تیسری بڑی بار ہے آئین و قانون کی بالادستی کے لئے پہلے بھی قربانیاں دی ہیں اور اب بھی غیر آئینی اقدامات کے خلاف بھر پور مذاہمت کریں گے اگر ترامیم لانی ہیں تو عوام کو مہنگائی،مہنگی بجلی، تعلیم و صحت اور بے روزگار ی پر ترامیم لائیں تمام سیاست دان اپنی جیبیں بھرنے میں لگے ہیں پاکستان ایک وکیل نے بنایا تھا اور وکیل ہی اس کی حفاظت کریں گے پریس کانفرنس میں ممبران ایگزیکٹیو سمیت عبدالرحمن خاکوانی، مہر نوید،فراز احمدکھوکھر اور محمد ساجد نے شرکت کی۔12.10.2024ملتان۔ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر محمد عمران خان خاکوانی،جنرل سیکرٹری سید عارف حسن شاہ،مہر نوید،فراز احمدکھوکھر اور محمد ساجد آئینی ترامیم کے سلسلہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں