ملتان(لیہ ٹی وی)ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ پنجاب کا طلباء کی روڈ سیفٹی کیلئے خصوصی اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہے اس سلسلے میں ضلع ملتان میں تعلیمی اداروں کی ٹرانسپورٹ گاڑیوں کی کڑی انسپکشن کا آغاز کردیا گیا ہے اس دوران اوور لوڈنگ اور ایل پی جی گیس پر چلنے والی تعلیمی اداروں کی 10 گاڑیاں تھانے بند کردی گئیں ۔سیکرٹری آر ٹی اے محسن نثار کی سربراہی میں خصوصی کریک ڈاؤن کے دوران 5 گاڑیوں کے چالان کرکے بھاری جرمانے بھی عائد کئے گئے۔ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تحصیل و ضلع لیول پر خصوصی چیکنگ ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئیں ہیں اس سلسلے میں سیکرٹری آر ٹی اے محسن نثار نے کہا کہ تعلیمی اداروں کی گاڑیوں کی مکمل فزیکل انسپکشن کے بعد آن روڈ کیا جائے گا جبکہ تمام کمرشل و نجی گاڑیوں کو VICS سٹیشن سے فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا۔سیکرٹری آر ٹی اے کا کہنا تھا کہ فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل نہ کرنے والی کمرشل گاڑیوں کو فوری آف روڈ کردیا جائے گا جبکہ اوور لوڈنگ و ایل پی جی کے باعث حادثے کی صورت میں تعلیمی ادارے کے سربراہ ذمہ دار ہونگے۔محسن نثار نے واضح کیا کہ ڈپٹی کمشنر کے احکامات پر چنگ چی رکشوں و گاڑیوں کی فٹنس چیک کرکے تمام حفاظتی انتظامات یقینی بنائیں گے جبکہ ٹریفک پولیس،سکول کالجز و سول ڈیفنس سمیت تمام محکمے مشترکہ کریک ڈاؤن کرینگے دریں اثنا شہریوں و والدین نے محکمہ ٹرانسپورٹ کے حفاظتی اقدامات پر اظہار تشکرکیا ہے