لاہور(لیہ ٹی وی)میانوالی ، جھنگ لیہ اٹک اور جہلم کےہسپتالوں میں کیتھ لیب قائم کرنے کی منظوری ،پنجاب میں” چیف منسٹر انسولین "پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ، دور دراز علاقوں میں صحت کی سہولتوں میں بہتری کے لئے بی ایچ یوز کو مریم نواز ہیلتھ کلینک کا درجہ دینے کا فیصلہ، ہیلتھ سٹاف کے لئے پرفارمینس منیجمنٹ فریم ورک تشکیل دینے اور کارکردگی جانچنے کےلئے” کے پی آئی” بنانے کی منظوری،ٹائپ ون ذیابیطس کے مریض بچوں کو گھر میں ہی انسولین مہیا کی جائے گی ، مریض بچوں کو انسولین کی فراہمی یقینی کےلئے خصوصی کارڈ بھی بنائیں جائیں گے حکومت کی منظور شدہ کمپنی کولڈ چین اور دیگر ایس او پی کے مطابق انسولین فراہم کرے گی ،لاہور سمیت تین اضلاع میں چیف منسٹر انسولین فار آل پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا جائے گاذیابیطس ٹائپ ون کے مریض مخصوص ایپ یا ہیلپ لائن کے ذریعے اپلائی کر سکیں گے ،سینئر منسٹر مریم اورنگزیب ، وزیر اطلاعات وثقافت عظمی زاہد بخاری، وزرا صحت خواجہ سلمان رفیق ، خواجہ عمران نزیر مشیر صحت ڈاکٹر اظہر کیانی،ایم پی اے ثانیہ عاشق، پرنسپل سیکرٹری سیکرٹریز ہیلتھ، فنانس اور دیگر حکام بھی موجود تھے