لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفس کے زیراہتمام یونیورسٹی آف لیہ اور غیرسرکاری تنظیم ماری سٹوپس کے تعاون سے ورلڈ مینٹل ہیلتھ ڈے کے حوالے سے سیمینار منعقد ہوا ۔ سیمینار میں رجسٹرار یونیورسٹی آف لیہ ڈاکٹر محمد علی،پرنسپل ایگری کالج یونیورسٹی آف لیہ ڈاکٹر عنبرین شہزاد، ڈاکٹر اظہر خان بلوچ، ڈاکٹر سعدیہ انجم، ڈاکٹر رشید دستی، ریاض دستی، احمد علی ، ماہر نفسیات سدرہ المنتہاونور العین سومرا، ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ذیشان عارف، ڈسٹرکٹ آفیسرماری سٹوپس نویدظفرسمرائ،فزیالوجسٹ اقرا ریاض ودیگر موجودتھے۔ورلڈ مینٹل ہیلتھ ڈے کے حوالے اس سال کا تھیم”ذہنی صحت ایک عالمگیر انسانی حق ہے“تھاتقریب کا بنیادی مقصد کمیونٹی کے اندر قابل رسائی ذہنی صحت کی خدمات اور بیداری کی اہمیت کو اجاگرکرنا، دماغی صحت سے متعلق نوجوانوں کی فلاح و بہبود کو فروغ دینا اور ذہنی صحت کے حقوق پر بات چیت کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے مجموعی آبادی کی بہبود میں ذہنی صحت کی دیکھ بھال کی اہمیت پر زور دیا۔مقررین نے ذہنی صحت کے نتائج کو بہتر بنانے میں کمیونٹی سپورٹ اور قابل رسائی خدمات کے کردار پر توجہ دی، دماغی صحت سے متعلق آگاہی کو بہتر بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیاگیاکہ کس طرح افراد ضلعی فلاحی خدمات کے ذریعے مدد حاصل کر سکتے ہیں۔مقررین نے دماغی صحت کے انتظام کے لیے عملی طریقوں بشمول نمٹنے کے طریقہ کار، تناو¿ سے نجات کی تکنیک اور مقامی وسائل کے ذریعے مدد حاصل کرنے کے لیے رہنمائی دی۔سیمینار کے اختتام پرسوال جواب کا سیشن منعقدہواجس میں متعلقہ سپشلسٹ نے جوابات دیے۔