لیہ( نمائندہ لیہ ٹی وی ) ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی طرف سے اوور لوڈ رکشوں، ویگنوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔ اسسٹنٹ سیکریٹری آر ٹی اے فرخ بھٹی نے تحصیل چوبارہ میں بسوں، ویگنوں اور خصوصاً سکول رکشوں، کیری ڈبوں کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔ کارروائی کے دوران 2 اوور لوڈ رکشوں کو تھانہ میں بند کر دیا گیا۔ اسسٹنٹ سیکریٹری آر ٹی اے فرخ بھٹی نے بتایا کہ میڈیا پر چلنے والی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ضلع بھر میں اوور لوڈ اور ایل پی جی پر چلنے والی گاڑیوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے رکشہ مالکان کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اوور لوڈنگ سے پرہیز کریں جبکہ والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو مناسب سفری سہولت دیتے ہوئے اوور لوڈ رکشوں سے اجتناب کریں