لیہ( نمائندہ لیہ ٹی وی ) ڈپٹی کمشنر امیرابیدار نے کہاہے کہ 28اکتوبر سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم میں پولیو ویکسین کے دو قطرے ہر بچے کو لازمی پلائے جائیں۔ اس مہم کو کامیاب بنانے میں والدین اساتذہ اورمیڈیا اپنا کردار ادا کریں۔ ڈپٹی کمشنر نے یہ بات کمیٹی روم میں ویڈیو لنک کے ذریعے پولیو مہم کے انتظامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمدشبیراحمد ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شاہد ریاض ، ایم ایس ڈاکٹر غلام محی الدین ، کوآرڈینیٹر آئی آر ایم این سی ایچ ڈاکٹر مزمل کریم، ڈی ایس پی محمدعمر،ہیلتھ افسران اور ڈبلیو ایچ او کے نمائندگان بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مہم کو کامیاب بنانے کے لیے دور درازصحرائی ،دریائی، کچے کے علاقے اور خانہ بدوش بچوں پر خصوصی فوکس کیا جائے تاکہ مہم کے 100 فیصد اہداف حاصل کرکے تاکہ بچوں کو معذوری سے بچایا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام مہم کی مانیٹرنگ وہ خود کریں گی۔اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شاہد ریاض نے بریفنگ دیتے ہوئے بتا یا کہ مہم میں چار لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو ویکسین پلائی جائے گی مہم میں 1700 سے زائد ٹیمیں حصہ لیں گی