لیہ( نمائندہ لیہ ٹی وی)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیومحمدشاہدملک کی زیرصدارت سرکاری واجبات کی وصولی کا اجلاس منعقدہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز حارث حمیدخان،انعم اکرم،ریونیوافسران موجودتھے۔اجلاس میںسرکاری واجبات کی وصولی کے حوالے سے ریونیوافسران کی فرداًفرداًکارکردگی کا جائزہ لیاگیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیومحمدشاہدملک نے کہاکہ سرکاری واجبات کی سوفی صدوصولی ضلعی معیشت کے لیے کلیدی اہمیت کی حامل ہے ریونیو کے تمام اہداف میں وصولی کو یقینی بنائیں ۔انہوں نے کہاکہ ریونیو کورٹ کیسز کو جلد نمٹانے اور زرعی زمینوں سے سرکاری واجبات کی وصولی کیلئے مربوط نظام مرتب کیا جائے تاکہ زرعی زمینوں سے سرکاری واجبات کی وصولی کے حکومتی اہداف کو بھی پورا کیا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ ریونیوافسران سرکاری زمینوں کا ریکارڈ بشمول ناجائز تجاوزات کی تفصیل ، ناجائز قابضین سے واگزار کردہ زمینوں کا ریکارڈ، آبیانہ وصولی کی تفصیلات، ریوینیو کورٹ کیسز سے متعلق ٹریکنگ سسٹم ہر مواد کا خاص خیال رکھیں۔اجلاس میں بریفنگ کے دوران زرعی انکم ٹیکس ،مالیہ ،آبیانہ ،تقاوی ،رجسٹریشن فیس کی حالیہ و سابقہ ڈیمانڈ اور وصولی کا جائزہ لیا گیا۔