ملتان(لیہ ٹی وی)وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب بھر میں باہمت افراد کیلئے ہمت کارڈ کا اجراء، ملتان میں ممبر صوبائ اسمبلی سلمان نعیم نے افتتاح کردیا۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے افراد باہم افراد کی خودمختاری کو اپنی ذمہداری بنا لیا ہے۔ انہیں عوام کے مسائل کا ادراک ہے اور حل کیلئے عملی اقدامات کئے جارہے۔ہیں۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز ہر کمزور طبقہ کی آواز بن گئ ہیں۔افراد باہم معذوری کی سماجی و معاشی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کیلئے ہمت کارڈ کا اجراء کیا گیا۔ کمشنر مریم خان نے کہا کہ پہلے فیز میں ڈویژن میں 4628 افراد باہم معذوری کو ہمت کارڈ مہیا کیے جائیں گے۔ہر سہ ماہی افراد باہم معذوری 10500 روپے بذریعہ اے ٹی ایم حاصل کرسکیں گے۔ ڈی سی وسیم حامد سندھو نے کہا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر سے معذوری سرٹیفکیٹ حاصل۔کرنے والے افراد کو کارڈ فراہم کیا جارہا ہے۔معذوری سرٹیفکیٹ کیمطابق کسی بھی کام کرنے کی اہلیت نا رکھنے والے افراد کو کارڈ فراہم کیا جائے گا۔ ڈائیریکٹر سوشل ویلفیئر ام فروا ہمدانی نے کہا کہ کسی بھی سرکاری، نجی یا دوسری سرکاری امداد نا لینے والے فرد کو ہمت کارڈ دیا جارہا ہے۔ تمام افراد کا بائیو میٹرک کروا کر کارڈ اور رقوم فراہم کی جارہی ہیں۔ تقریب میں افراد باہم معذوری میں کارڈز بھی تقسیم کئے گئے