ملتان (لیہ ٹی وی)ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے دالوں اور چکن سمیت اشیاء خوردونوش کی قیمتیں کنٹرول کرنے کیلئے گزشتہ روز بھرپور کریک ڈاؤن کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے بازاروں میں چھاپے مارے اور ایک روز میں 10 سے زائد گراں فروش گرفتار کرکے 2 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا قبل ازیں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے متعدد دکانداروں کے چالان بھی کئے گئے۔اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں تمام تاجروں کو سرکاری ریٹس کی ریٹ لسٹ آویزاں کرنے کے احکامات دیے گیے ہیں عوام کو ریلیف دینے کیلئے ماہ ستمبر میں 85 گراں گرفتار کرکے 10 مقدمات درج کئے گئے ہیں جبکہ ایک ماہ میں 2 ہزار دکانداروں کو 82 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔وسیم حامد سندھو کا کہنا تھا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 35 ہزار انسپکشن کرکے سرکاری ریٹس پر عملدرآمد کرایا اسی طرح دالیں ،چکن اور اشیاء ضروریہ کے ریٹس پر ہر ماہ نظر ثانی کی جارہی ہے انہوں نے واضح کیا کہ منڈیوں سے ترسیل کی کڑی مانیٹرننگ کے ذریعے مصنوعی مہنگائی کنٹرول کرینگے