لیہ ( نمائندہ لیہ ٹی وی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ستھرا پنجاب پروگرام پرعملدرآمد جاری ہے ۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی ہدایت پرضلع میں انسداد سموگ مہم تیزی سے جاری ہے۔ڈپٹی کمشنرامیر بیدار کی ہدایت پر ماحول کو صاف کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کوشاں ہیںاورانسداد سموگ کے لئے ضلع میں آپریشن جاری ہے زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر کام کرنے والے بھٹہ مالکان کو واضح ہدایت دی گئی تھی کہ وہ زگ زیگ ٹیکنالوجی پرکام کریں بصورت دیگر ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔اس سلسلہ میں محکمہ ماحولیات کی ٹیم نے 13بھٹوں کوچیک کیا جس پر 4بھٹہ جات زگ زیگ پر پائے گئے دیگر9 کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اُن کی کچی بھرائی کو مسمارکردیاگیا اور انہیں جلدازجلد زگ زیگ ٹیکنالوجی استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ۔