ملتان (نمائندہ لیہ ٹی وی)کمشنر مریم خان کا کپاس کی فصل کی فزیکل جانچ کیلئے کاٹن فارمز کا دودہ ،
کمشنر مریم خان نے جلہ ارائیں میں کپاس کی فصل کی کاشت بارے بریفنگ لی، اس موقع پر کمشنرملتان مریم خان نے کہا کہ کپاس ہماری زراعت کا اہم جزو ہے۔حکومت پنجاب کی جانب سے ڈویژن کو 945090 ایکڑ پر کپاس کاشت کا ہدف دیا گیا۔ کسانوں سے براہ راست رابطہ کا مقصد کپاس کی کاشت کو فروغ دینا ہے۔ کپاس کسان کی خوشحالی مضبوط ملکی معیشت کی ضامن ہے۔ محکمہ زراعت کا سٹاف کپاس کی کاشت بارے کسانوں کے مسائل حل کرنے بارے فیلڈ میں موجود ہے۔ محکمہ زراعت ایکسٹینشن کے افسران، کپاس کے کاشتکاروں سے براہِ راست رابطہ میں ہیں۔کپاس کی فصل کو خصوصی طور پر نہری پانی فراہم کیا جارہا ہے۔ حکومت پنجاب کسانوں کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کررہی ہے۔ محکمہ زراعت کے افسران، کاشت کار موجود تھے