ملتان (نمائندہ لیہ ٹی وی)ضلعی انتظامیہ اور پی ایچ اے ملتان کے زیر اہتمام پلانٹ اے ٹری فار پاکستان اور اینٹی سموگ مہم جار ی کمشنر ملتان مریم خان اور ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے وحدت کالونی میں پودے لگائے
۔ڈی جی پی ایچ اے ملتان آصف رؤف خان، ڈایریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس حافظ اسامہ، ڈایریکٹر ہارٹی کلچر سعد قریشی اور ڈایریکٹر انجینئرنگ خالد ظفر بھی موجود تھے۔اس موقع پر کالونی میں سو سے زائد چاندنی، پلکن اور جامن کے پودوں کی شجر کاری کی گئی
۔کمشنر ملتان مریم خان نے کہا کہ ماحول کو سازگار بنانے کے لیے شجرکاری ناگزیر ہےتمام شہری اپنے اپنے حصے کے پودے لگائے اور ان کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔ ماحولیاتی آ لودگی کے خاتمے کے لئے شجرکاری ناگزیر ہے مخیر حضرات کا شجرکاری مہم میں حصہ لینا خوش آیند ہے۔
شہر کو سر سبز و شاداب بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت بھی شجرکاری کو فروغ دے رہے ہیں۔ مخیر حضرات شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کا حصہ لیں۔