لیہ ( نمائندہ لیہ ٹی وی)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلع لیہ میں حفاظتی ٹیکوں کی کیچ اپ مہم کا افتتاح ڈی ایچ کیوہسپتال چلڈرن وارڈ میں کیاگیا۔اس موقع پر سی ای او صحت ڈاکٹرشاہدریاض، صدر پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ پی پی 282عابدانوار علوی،ایم ایس ڈاکٹرمحی الدین،ڈاکٹرآصف میرانی،ڈاکٹرام سلمی ودیگرموجودتھے۔اس موقع پرسی اوی اوصحت ڈاکٹرشاہدریاض نے کہاکہ حفاظتی ٹیکوں کی بڑی کیچ اپ مہم آج سے شروع کردی گئی ہے مہم کے دوران پا نچ سال تک عمر کے ایسے بچے جو کسی وجہ سے حفاظتی ٹیکہ جات نہیں لگوا سکے یا ان کے ٹیکوں کا کورس مکمل نہیں تو اس مہم کے دوران ان بچوں کی ویکسین کی جائے گی۔عابدانوار علوی نے کہاکہ حکومت پنجاب اپنے معصوم بچوں کو مختلف وبائی امراض سے محفوظ رکھنے کے لیے کوشاں ہے بگ کیچ اپ مہم حکو مت پنجاب کا احسن اقدام ہے جس سے وبائی امراض سے بچاو کے حفاظتی ٹیکوں کا کورس مکمل نہ کرنے والے بچوں تک پہنچ کر ان کا کورس مکمل کیا جائے گا تاکہ بچوں کو صحت مند رکھنے کے ساتھ ساتھ حفاظتی ٹیکوں کے نظام کو مضبوط کیا جائے۔اس موقع پر بچوں کی ویکسین بھی کی گئی