لیہ ( نمائندہ لیہ ٹی وی)حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ صحت کی طرف سے ضلع بھر میں بگ کیچ اپ مہم شروع کر دی گئی ہے۔ بگ کیچ اپ مہم میں قوت مدافعت کی ویکسین سے محروم رہ جانے والے بچوں کو ویکسین اور حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔ بگ کیچ اپ مہم کے لئے بچوں کی رجسٹریشن مکمل کر لی گئی ہے اور اس مہم کے دوران 26 ہزار سے زائد بچوں کو حفاظتی ٹیکے اور ویکسین لگائی جائے گی۔ یہ بات ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر غلام محی الدین نے بتائی۔ ڈی ایچ او نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی ہدایت پر مہم کی کامیابی کے لئے فیلڈ ٹیمیں خدمات انجام دے رہی ہیں جبکہ مہم کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ کوئی بچہ رہ نہ جائے۔ انہوں نے کہا کہ مہم سے بچوں کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔