لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ماڈل ریڑھی بازار کے قیام کا سلسلہ وسیع کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی ہدایت پر تحصیل چوبارہ میں بھی ماڈل ریڑھی بازار قائم کر دیا گیا ہے۔ ماڈل ریڑھی بازار کے قیام سے صفائی کے اہداف کا حصول ممکن ہو سکے گا اور خریداروں کو معیاری پھل سبزیاں صاف ستھرے ماحول میں میسر ہوں گی۔ اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ ثناءاللہ ہنجرا نے ریڑھی بازار کا معائنہ کیا اور اشیاءکی کوالٹی اور قیمتوں کی پڑتال بھی کی