لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق زرعی گریجویٹ کو انٹرن شپ پروگرام کے تحت لیٹر جاری کر دئے گئے ۔ڈپٹی کمشنر لیہ امیرا بیدار نے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت کے دفتر میں منعقدہ تقریب میں ضلع لیہ سے منتخب ہونے والے 35 زرعی گریجویٹس میں انٹرن شپ لیٹر تقسیم کئے
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر احمدڈوگر،ڈپٹی ڈائریکٹرزراعت شیخ عاشق حسین ،ڈپٹی ڈائریکٹرڈویلپمنٹ کامران جاوید،حسنین خان گورمانی،زراعت افسران موجود تھے۔۔ڈپٹی کمشنر لیہ امیرا بیدار نے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب زرعی شعبہ کی ترقی اور نوجوانوں کو ملازمتیں فراہم کرنے کیلئے پ±ر عزم ہیں انٹرن شپ پروگرام کا مقصد نوجوان گریجوایٹس کو ملازمت کے مواقع اور کسانوں کیلئے سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ کسان کو گھر کی دہلیز پر بہترین توسیعی سروسز کی فراہمی کی جاسکیں۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا400 ارب روپے سے زائد کا ” ٹرانسفارمنگ پنجاب ایگریکلچر” پلان کاشتکاروں کے لئے ایک گیم چینجر ثابت ہو گا
اور پنجاب میں زرعی خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا۔ڈپٹی کمشنرنے کہاکہ میرٹ اور شفاف بنیادوں پرانٹرنیز منتخب کیے گئے ہیں تمام انٹرنیزمحکمہ زراعت کے شانہ بشانہ کاشتکاروں کی رہنمائی کے لیے اپنی صلاحیتوں کوبروئے کار لائیں۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹرزراعت شیخ عاشق حسین نے بتایاکہ تمام انٹرنیز ایک سال کے لئے منتخب کیے گئے ہیں جن کوحکومت پنجاب کی جانب سے 60ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیاجائے گااور ایک ایک انٹرنیز کو چھ چکوک دیے گئے ہیں جہاں وہ کاشتکاروں کی کی رہنمائی کے لئے کام کریں گے