لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پرضلع لیہ میں ستھراءپنجاب مہم کے تحت ریڑھی بازار قائم کردیاگیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر احمد ڈوگرنے لیہ مائنرکے نزدیک ریڑھی بازار کا معائنہ کیا۔انہو ںنے کہاکہ پھل و سبزیوں کی ریڑھیوں کی غیر قانونی تجاوزات اور بے ترتیبی کی وجہ سے ٹریفک کے مسائل تھے اور عوام کو بھی مشکلات کا سامنا تھااور شہرکی خوبصورتی بھی خراب ہورہی تھی اس وجہ سے ماڈل ریڑھی بازار کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس میں تمام ریڑھی بانوں کو ایک منظم طریقے سے ترتیب دیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ریڑھی بان اپنے ارد گرد صفائی کا خاص خیال رکھیں پھل وسبزیاں تازہ اور طے کردہ ریٹ کے مطابق فروخت کریں اپنے اردگرد ایک ڈسٹ بن ڈرم لازمی رکھیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر احمد ڈوگرنے نے کہاکہ ریڑھی بازار کی خوبصورتی کوقائم رکھیں تاکہ لیہ کی خوبصورتی بھی قائم رہے۔