لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی )ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی ہدایت پر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو اعتدال پر رکھنے کے لئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی طرف سے مارکیٹوں کا معائنہ جاری ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ ثناء اللہ ہنجرا نے ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک چوبارہ ڈاکٹر افراہیم کے ہمراہ قصاب مارکیٹ کا معائنہ کیا اور قیمتوں، صفائی کی پڑتال کی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ہدایت کی کہ گوشت کی دکانوں پر حفظان صحت کے مطابق جالیاں لگوائی جائیں تاکہ عوام کو آلودگی اور مکھیوں سے پاک گوشت ملے۔ انہوں نے کہا کہ ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والے اور مہنگا گوشت فروخت کرنے والے قصابوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے اس موقع پر ماڈل ریڑھی بازار اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا