لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن ستھرا پنجاب پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ ایک قدم اور آگے۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی ہدایت پر ضلع بھر کے شہروں میں ماڈل ریڑھی بازار قائم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت عوام کو صاف ستھرے ماحول میں معیاری پھل اور سبزیوں کی فراہمی کے لئے کوٹ سلطان میں بھی ماڈل ریڑھی بازار لگا دیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر لیہ حارث حمید خان نے ماڈل ریڑھی بازار کوٹ سلطان کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ہدایت کی کہ ریڑھی بازار کو صاف رکھا جائے اور خریداروں کے لئے سہولت پیدا کی جائے۔ دریں اثناء اسسٹنٹ کمشنر نے قانون گوئی اراضی ریکارڈ سنٹر کا بھی معائنہ کیا اور مختلف کاونٹرز پر ورکنگ کا جائزہ لیا اور سہولیات چیک کیں