لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر احمد ڈوگرکی زیرصدارت پنجاب ہیومن کیپٹل انویسٹمنٹ پراجیکٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شاہد ریاض، ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیٹر آئی آر ایم این سی ایچ ڈاکٹر مزمل کریم موجودتھے۔ڈسٹرکٹ فوکل پرسن محمد منشاءنے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ پروگرام کے تحت ضلع کے 853سکولوں میں فرنیچرفراہم کیاچکاہے ۔انہوں نے بتایاکہ آغوش پروگرا م کے تحت 46ہزار سے زائد حاملہ خواتین رجسٹرڈ ہوچکی ہیںجن میں 44ہزار خواتین کے رقم کے حصول کے لیے والٹ بھی بن چکے ہیں جبکہ 8کروڑروپے سے زائد رقم مستحق خواتین میں تقسیم کی جاچکی ہے ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر احمد ڈوگرنے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہپنجاب ہیومن کیپٹل انویسٹمنٹ پراجیکٹ کے تحت بہترصحت،معیاری ابتدائی تعلیم کی فراہمی کا پروگرام اور آغوش پروگرام ضلع میں کامیابی سے جاری ہے اس پروگرام سے ضلع میں خواتین کی بہتر صحت کیلئے نمایاں مواقع فراہم کئے گئے ہیں اس پراجیکٹ کوکامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے متعلقہ افسران پروگرام کی شفافیت پر خصوصی چیک اینڈ بیلنس برقرار رکھا جائے۔