لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی )حکومت پنجاب کی ہدایت پر انسداد سموگ مہم میں تیزی۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی ہدایت پر محکمہ ماحولیات کی طرف سے ضلع بھر میں کارروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلہ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات ارشد چغتائی اور انسپکٹر ذوالقرنین قریشی نے 9 بھٹہ خشت کا معائنہ کیا اور ایک بھٹہ خشت کی کچی بھرائی زگ زیگ ٹیکنالوجی کے مطابق نہ ہونے پر مسمار کر دی گئی جبکہ 2 بھٹہ مالکان کو نوٹس جاری کر دیے گئے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے بتایا کہ آلودگی کا باعث بننے والے 75 گرام سے کم شاپر بیگز کے خلاف بھی مہم جاری ہے اور 10 کلو گرام شاپر بیگ قبضہ میں لئے گئ