لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شاہد ملک کا تحصیل آفس لیہ کا اچانک دورہ، اے ڈی سی آر نے سب رجسٹرار آفس میں ورکنگ کا معائنہ کیا، رجسٹری،انتقالات، فرد ملکیت، نقول برانچ کا جائزہ لیا اور کام کی غرض سے آنے والے لوگوں سے گفتگو کی۔ اے ڈی سی آر نے عوامی شکایت پر کام میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے رجسٹری محررز سے جواب طلب کر لیا۔ اے ڈی سی آر شاہد ملک نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازم عوام کے خادم ہیں اور عوام کی خدمت عبادت سمجھ کر کی جائے۔ انہوں نے عملہ کو تنبیہہ کی کہ عوامی شکایت پر فوری محکمانہ کارروائی کی جائے گی اور کسی سے کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ شاہد ملک نے صفائی کے نظام کو بھی بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ دریں اثناء ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے اراضی ریکارڈ سنٹر لیہ کا بھی معائنہ کیا اور مختلف کاونٹرز پر ورکنگ اور عوام کے لئے سہولیات کا جائزہ لیا