نیویارک (لیہ ٹی وی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بدھ کو ریاست کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد المبارک الصباح سے دوطرفہ ملاقات کی اور پاکستان کی جانب سے تعاون کو مزید مستحکم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔یہاں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس کے موقع پر ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم نے دونوں برادر ممالک کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات کی توثیق کی۔دونوں رہنماؤں نے سیاسی، اقتصادی اور دفاعی تعاون سے لے کر عوام کے تبادلے تک دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا۔وزیراعظم شہبازشریف نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے روبرک کے تحت کویت کے ساتھ باہمی فائدہ مند اقتصادی سرمایہ کاری میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کیا۔دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر دوطرفہ طور پر قریبی تعاون کا اعادہ کیا۔