لیہ ( نمائندہ لیہ ٹی وی ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن ستھرا پنجاب پروگرام پر ضلع بھر میں عملدرآمد جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار نے متعلقہ محکموں کو سخت ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہروں اور دیہی علاقوں میں یکساں طور پر صفائی پلان پر کام کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی ہے کہ کوڑا کرکٹ کو فوری طور پر آبادیوں سے دور مستقل ڈمپنگ پوائنٹس پر منتقل کیا جائے اور سیوریج لائنوں کو مکمل بحال کیا جائے جبکہ شاہراہوں کی گرین بیلٹ کو بہتر بنایا جائے۔ اس سلسلہ میں ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹیوں کی طرف سے سٹاف کو فیلڈ میں متحرک کر دیا گیا ہے اور ضروری مشینری بھی فراہم کر دی گئی ہے جو صفائی کے عمل کو بتدریج ممکن بنا رہے ہیں۔