لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ کی انتظامی صورتحال اور علاج معالجہ میں شکایات ڈپٹی کمشنر لیہ نے ایم ایس کو فوری طور پر ضلع چھوڑنے کا حکم دے دیا ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لیہ ڈاکٹر غلام محی الدین کو ایم ایس ڈی ایچ کیو لیہ کا اضافی چارج دے دیا۔تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ جو کہ گزشتہ کافی مہینوں سے ناقص کارکردگی مریضوں کی طرف سے انے والی مسلسل شکایات لیبارٹری کی غیر فعالیت بعض ڈاکٹرز کی ڈیوٹی اوقات کے دوران حاضری میں عدم دلچسپی عملہ ہسپتال میں ورکنگ ریلیشن شپ کے فقدان سمیت دیگر ایشوز سامنے آنے پر ڈپٹی کمشنر لیہ امیرا بیدار کی جانب سے ایم ایس ڈسٹرکٹ ہسپتال لیہ کو مسلسل کارکردگی میں بہتری لانے کی بابت توجہ دلائی جا رہی تھی مگر شکایات میں مسلسل اضافے کے بعد گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر لیہ امیرا بیدار نے ایم ایس ڈاکٹر راشد عباس کو سیکرٹری پرائمری ہیلتھ پنجاب رپورٹ کرنے کا حکم جاری کر دیا اور ایم ایس لیہ کی خالی سیٹ پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر غلام محی الدین کو اضافی چارج سونپ دیا محکمہ صحت کے اندرونی ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ کی ورکنگ میں نکھار اور مریضوں کے ڈسٹرکٹ ہسپتال پر اعتماد کی بحالی کے لیے نئے ایم ایس لیہ کو بڑے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا