ملتان ( لیہ ٹی وی)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں سمسٹر خزاں 2024کے نئے اور پہلے سے جاری طلباء وطالبات کے لئے داخلہ جات جاری ہیں جن پروگراموں میں داخلہ جات ہیں ان میں بی اے جنرل پروگرام میں (ایسوسی ایٹ ڈگری ان آرٹس)بی کام(ایسوسی ایٹ ڈگری ان کامرس)،بی ایڈپروگرام میں (ڈیڈھ سالہ،اڑھائی سالہ،چارسالہ)،بی بی اے پروگرامز، ایسوسی ایٹ ڈگری کی بنیاد پر بی ایس دوسالہ پروگرامز میں (اکاؤنٹنگ اینڈ فنانس،جینڈر اینڈ وویمن سٹڈیز،لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنسز، پاکستان سٹڈیز،سوشیالوجی،اسلامک فنانس،عربی،انگلش،اکنامکس،اردو،اسلامیات(جنرل،درس نظامی،حدیث اور حدیث سائنسز،انٹر فیتھ سٹڈیز،قرآن اور تفسیر،اسلامی قوانین اور فقہ،سیرت کا مطالعہ اورشریعت)بی اے،بی ایس سی کی بنیاد پربی ایس اڑھائی سالہ میں (اکاؤنٹنگ اینڈ فنانس،اکنامکس،جینڈر اینڈ وویمن سٹڈیز،لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنسز،سوشیالوجی،اسلامک فنانس،عربی،انگلش،پاکستان سٹڈیز،اردو اسلامیات(جنرل،درس نظامی،حدیث اور حدیث سائنسز،انٹر فیتھ سٹڈیز،قرآن اور تفسیر،اسلامی قوانین اور فقہ،سیرت کا مطالعہ اورشریعت)،انٹرمیڈیٹ ڈگری کی بنیادپر بی ایس چار سالہ میں (اکاؤنٹنگ اینڈ فنانس،ارلی چائلڈ ہوڈ کئیر اینڈ ایجوکیشن،انگلش(لینگویج اینڈ لٹریچر)،،جینڈر اینڈ وویمن سٹڈیز،لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنسز،ماس کمیونیکیشن،پاکستان سٹڈیز،اسلامک فنانس،عربی،اکنامکس،ہسٹری،سوشیالوجی،اردو،ایگریکلچرل ایکسٹینشن،رورل ڈیویلپمنٹ، اسلامیات میں (جنرل،درس نظامی،حدیث اور حدیث سائنسز،انٹر فیتھ سٹڈیز،قرآن اور تفسیر،اسلامی قوانین اورفقہ،سیرت کا مطالعہ اورشریعت)، پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرامز میں جرمیات،ایجوکیشن پلاننگ اینڈ مینجمنٹ،ایجوکیشن لیڈرشپ اینڈ مینجمنٹ،انوائرمینٹل ہیلتھ اینڈ سیفٹی،انٹرپرنیورشپ،جینڈر اینڈ وویمن سٹیڈیز، ہیومن ریسورس مینجمنٹ،پاپولیشن اینڈ ڈیویلپمنٹ،سپلائی چین مینجمنٹ،پبلک ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن،سسٹین ایبل انوائرمینٹل ڈیزائن،انٹر نیشنل فنانشل رپورٹنگ سٹینڈرز،اسلامی قوانین اور فقہ،TEFLاورچھ ماہ کے سر ٹیفکیٹ/ڈپلومہ کورسز میں اللسان العربی، عربی بول چال، لغت الاقرآن،لائبریرین شپ،لیٹریسی اینڈ نان فارمل ایجوکیشن،آرگینک کچن گارڈئین،FTAA،امام اینڈ خطیب،انٹرپرنیورشپ اینڈ ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن،سپیشل ایجوکیشن،انٹی لیکچوئل ڈس ایبلیٹی،ہیئرنگ ایمپیئر منٹ،فزیکل اینڈ ہیلتھ ایمپئرمنٹ،وویول ایمپیئرمنٹ، ای کامرس سکلزاینڈ آئن لائن کورسز،ڈپلومہ اسلامک فنانس،ڈپلومہ ان IFTAAمیں داخلہ جات 15۔اکتوبر2024ء تک جاری ہیں یہ بات ریجنل ڈائریکٹر ملتان غلام حسین کھوسہ نے کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام بی ایس،پوسٹ گریجویٹ اور سر ٹیفکیٹ پروگرامز میں داخلہ جات آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں آن لائن اپلائی کے لیے علاقائی کیمپس واقع شاہ رکن عالم کالونی ملتان میں فرنٹ ڈیسک بھی قائم کردیا گیا ہے جہاں سے طلباء کسی بھی اضافی فیس کے ساتھ آن لائن داخلہ اپلائی کروا سکتے ہیں جب کہ ایسوسی ایٹ ڈگری اوربی ایڈپروگرامزمیں طلباء وطالبات آئن لائن یا مینول داخلہ فارم پر اپلائی کر سکتے ہیں۔مزیدبرآں تمام طلباء و طالبات داخلہ فیس الائیڈ بینک لمٹیڈ،مسلم کمرشل بینک لمٹیڈ،فرسٹ وویمن بینک لمٹیڈ اور یونائٹیڈ بینک لمٹیڈ کی نامزد بینک برانچز یاجاز کیش،ایزی پیسہ،اور یو پیسہ کی موبائل ایپ *786#USSDسٹرنگ /ریٹیلر ایجنٹ/فرنچائرز اور موبی لنک،ٹیلی نار،یو بینک ایپ کے ذریعے بھی جمع کروا سکتے ہیں۔ یونیورسٹی کے تمام پراسپیکٹس یونیورسٹی ہذا کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkسے بھی ڈاؤن لوڈ کئے جا سکتے ہیں۔داخلہ جات کے بارے میں مزید معلومات فون نمبر061-9220201 & 061-9330410سے بھی لی جا سکتی ہیں