لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)جشن عید میلاد النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے سلسلہ میں محکمہ سکول ایجوکیشن کے زیر اہتمام ضلع بھر کے گرلز سکولوں میں نعت خوانی کے مقابلہ جات منعقد کروائے گئے۔ اس سلسلہ میں تقریب تقسیم انعامات گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کینال کالونی میں منعقد کی گئی۔ تقریب کی مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار تھیں۔ تقریب سی ای او تعلیم شوکت علی شیروانی، افسران تعلیم، اساتذہ اور طالبات نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے نعت خوانی کے مقابلہ جات میں پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات میں تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔ ڈپٹی کمشنر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچیوں کی تعلیم و تربیت نہایت ضروری ہے۔ ہم نصابی سرگرمیوں سے طلبہ میں اعتماد پیدا ہوتا ہے اور نیا ٹیلنٹ بھی سامنے آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی میدان میں ضلع لیہ کی طالبات کی کامیابیاں قابل ستائش ہیں۔