لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی)25 /26 اگست کی درمیانی شب بلوچستان میں پنجاب کے دیگر علاقوں کی طرح لیہ کے چار بے گناہ شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا تھا گزشتہ روز حکومت پنجاب کی طرف سے چاروں شہداء کے ورثاء میں چیکس تقسیم کیے گئے مالی امداد کے چیک سرکٹ ہاؤس لیہ میں سابق ایم پی اے لالا طاہر رندھاوا اور ڈپٹی کمشنر لیہ امیرا بیدار نے شہداء کی بیوگان اور والدہ میں تقسیم کیے، چیک وصول کرنے والوں میں محبوب حسین ولد شیر محمد چک نمبر 140 ٹی ڈی اے شہید کی بیوہ نگہت پروین ،اللہ بخش ولد نظام دین موضع لدھانہ تھل جنڈی کی بیوہ سلمی بی بی ،محمد ضمیر ولد غلام قاسم چک نمبر 125 ٹی ڈی اے کی بیوہ ثمرین بی بی غلام مرتضی ولد غلام قاسم چک نمبر 125 ٹی ڈی اے کی والدہ سکینہ مائی نے اپنے بیٹے کی شہادت کے بعد حکومت پنجاب کی جانب سے 10/ 10 لاکھ روپے کے چیکس وصول کیے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لیہ امیرا بیدار نے غمزدہ خاندانوں کی بیوگان، والدہ اور کم سن بچوں سے اظہار تعزیت اور رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے روح کے ایصال ثواب کے لیے دعائے مغفرت کی اور کہا کہ حکومت پنجاب لیہ کے غمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے اور ان کے ساتھ شانہ بشانہ ہے ڈپٹی کمشنر لیہ نے بیوگان اور والدہ شہید سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی مسئلے کی صورت میں ان کے دروازے 24 گھنٹے کھلے ہیں اس موقع پر بیوگان اور بوڑھی والدہ کی طرف سے اپنے پیاروں کی جدائی کے غم میں رقت امیز مناظر نظر ائے۔