لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ، چلڈرن سپیشلسٹ کے خلاف مریض بچے کے ماں باپ پر تشدد کے الزامات، مدعی نے واقعہ کو غلط فہمی قرار دے دیا ڈاکٹر محمد اصف مرانی نہایت شریف ڈاکٹر بہترین چلڈرن سپیشلسٹ اور شریف شخص ہے مدعی کا بیان،تفصیل کے مطابق چند روز قبل ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ کے چلڈرن وارڈ میں انے والے محمد امجد اور مسماتہ حلیمہ بی بی نے الزام عائد کیا کہ وہ اپنے بیٹے ہادی احمد کو شدید بخار کی حالت میں چلڈرن وارڈ لائے مگر ڈاکٹر محمد اصف مرانی نے بچہ دیکھنے کی بجائے ماں باپ پر تشدد کیا جس کے خلاف ڈپٹی کمشنر لیہ امیرا بیدار کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر لیہ حارث حمید نے انکوائری کی تاہم گزشتہ روز سید واجد حسین گیلانی حکیم غلام جیلانی کی موجودگی میں چلڈرن سپیشلسٹ ڈاکٹر محمد اصف خان مرانی کے چھوٹے بھائی محمد عامر خان مرانی اور مریض بچے کے والد امجد حسین کے درمیان صلح صفائی کے معاملات طے پا گئے صلح کے بعد دونوں طرف سے جاری ویڈیو بیان میں معاملے کو غلط فہمی کا نتیجہ قرار دیا گیا ائندہ ایک دوسرے کے خلاف کسی قسم کی انکوائریاں نہ کرنے کا باقاعدہ اعلان ہوا اور معاملہ ختم کرنے پر اتفاق کیا گیا یہاں یہ بات یاد رہے کہ محمد امجد اور ان کی اہلیہ حلیمہ بی بی کی طرف سے چند روز قبل میڈیا اور سوشل میڈیا پر مسلسل چلڈرن سپیشلسٹ ڈاکٹر محمد اصف خان مرانی کے خلاف باقاعدہ علاج کے بدلے تشدد کرنے جیسے سنگین الزامات عائد، قانونی کاروائی کا مطالبہ بھی سامنے ایا تاہم گزشتہ روز دونوں فریقین نے ایک دوسرے کو گلے لگا کر شکوے دور کر دیے۔