ملتان (لیہ ٹی وی)سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں کپاس کی موجودہ صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔
سیکرٹری زراعت پنجاب افتخارعلی سہو اجلاس کے دوران کہا کہ کپاس کی پیداوار کے ہدف کے حصول کیلئے تمام ممکنہ وسائل اور ذرائع بروئے کار لائے جارہے ہیں۔کپاس کی فصل کیلئے اگلا ایک مہینہ بہت اہم ہے۔ کپاس کی فصل کی پیداوار میں اضافہ کیلئے فنی رہنمائی کے سلسلہ میں جاری سرگرمیاں مزید تیز کی جائیں
۔انہوں نے مزید کہا کہ کپاس کی صاف چنائی،ذخیرہ اور ترسیل بارے بھی آگاہی دی جائے۔ جننگ فیکٹریوں میں کپاس کی پھٹی کی آمد کا باقاعدہ ریکارڈ مرتب کیا جائے۔ سیکرٹری زراعت پنجاب نے کہا کہ کسان کارٖڈ کی کاشتکاروں کو فراہمی کا سلسلہ جاری ہے
۔وزیراعلیٰ پنجاب کسان کارڈ کے حصول کیلئے اب تک ساڑھے 8لاکھ کاشتکار رجسٹریشن کراچکے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب گرین ٹریکٹرز کی فراہمی کیلئے جلد درخواستیں طلب کی جارہی ہیں۔اس سکیم کے تحت 10لاکھ روپے فی ٹریکٹر سبسڈی دی جائے گی۔سیکرٹری زراعت پنجاب افتخارعلی سہو نے ملتان میں کسان کارڈ فراہمی سنٹر کا دورہ بھی کیا۔