لیہ ( نمائندہ لیہ ٹی وی)ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر سجاد احمد کی سنٹرل اسٹیشن لیہ آمد، سنٹرل اسٹیشن آمد پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر سجاد احمد ملک نے ریجنل ایمرجنسی آفیسر کا استقبال کیا
اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے کنٹرول روم اور بلڈنگ کی صفائی و ستھرائی کا معائنہ کیا۔دورے کے دوران ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر سجاد احمد ملک نے ضلع بھر میں کمیونٹی آگاہی پروگرام اور ریسکیو گرین مہم کی تیاری کے حوالے سے بریفنگ دی۔
اس موقع پر ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ناطق حیات غلزئی نے ریسکیو رضاکاروں سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ اپ لوگوں پر فرض ہے کہ زندگی بچانے والی جو بھی ٹیکنیکس سیکھائی گئی ہیں وہ گھر والوں سے بھی لازمی شئیر کریں
اور محفوظ معاشرے کے قیام میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ریسکیو گرین مہم کے تحت اپنے محلے، گلی اور گھروں میں پودے لازمی لگائیں تاکہ آنے والی نسلوں کو ایک محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔
بعدازاں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر سجاد احمد ملک کے ہمراہ ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ناطق حیات غلزئی نےسینٹرل سٹیشن لیہ پرمنعقد ہونے والی سالانہ محفل میلاد النبی میں شرکت کی۔جس میں کثیر تعداد میں ریسکیورز اور ریسکیو سکاؤٹس نے شرکت کر کی. تمام شرکاء کیلئے وسیع پیمانے پر کھانے پینے کا انتظام کیا گیا.