لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی )حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں سموگ کے تدارک کے لئے پیشگی اقدامات جاری ہیں۔ ضلع بھر میں بھٹہ خشت اور بوائلر استعمال کرنے والی فیکٹریوں کا معائنہ کیا جا رہا ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات ارشد چغتائی نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی ہدایت پر تحصیل لیہ میں بھٹہ خشت میں زگ زیگ ٹیکنالوجی کے تحت بھرائی نہ ہونے پر کچی اینٹوں کی بھرائی مسمار کر دی گئی ہے جبکہ ضلع میں قائم انڈسٹریز کا معائنہ بھی کیا جا رہا ہے
اور ان کے بوائلرز میں ویٹ سکربرز کی تنصیب کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں فیکٹری انتظامیہ کو 7 دن کے نوٹسز دئے گئے ہیں تاکہ فیکٹریوں کے آپریشنل ہونے سے قبل سموگ کے تدارک میں کار آمد ضروری مشینری کی تنصیب کی جا سکے۔ انسپکٹر ماحولیات ذوالقرنین قریشی بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے