ملتان(لیہ ٹی وی) ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر شہر کے انفراسٹرکچر کی بہتری اور بیوٹیفکیشن کیلئے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلے میں واٹر ورکس روڈ کو ماڈل قرار دیکر خوبصورت بنایا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ واٹر ورکس کے روڈ فرنیچر کو مکمل کرکے ملحقہ پارک کو بھی اپ گریڈ کیا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز شہر کی مختلف ترقیاتی سکیموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد عرفان اور ڈائریکٹر انجیرنگ ورکس محمد وسیم بھی انکے ہمراہ تھے
ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا کہ میٹرو کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کی بلڈنگ کی مکمل سکیم پر 2 ارب روپے خرچ کئے جارہے ہیں جبکہ 1.76 ارب روپے کی لاگت سے 90 فی صد کام مکمل کرلیا گیا ہے انہوں نے ہدایت کی کہ 26 کروڑ کے بقایا فنڈز سے منصوبے کو دسمبر تک ہر صورت مکمل کیا جائے گا۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر وسیم احمد سندھو نے واٹر ورکس روڈ پارک کا معائنہ کیا اور قلعہ کہنہ کی باو¿نڈری وال کو فوری محفوظ کرنے کے جاری منصوبے کو بھی مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ واٹر ورکس روڈ پارک اور قلعہ کہنہ کی خوبصورتی میں اضافہ کرکے شہر کے دیگر علاقوں کو بھی ماڈل بنایا جائے گا۔۔