لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی)ملک بھر میں زلزلے کے شدید جھٹکے،سندھ،پنجا ب،خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلہ اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے لاہور، پشاور، لیہ، کمالیہ،میانوالی، فیصل آباد، بھکر، ملتان، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گجرات، سرگودھا، جھنگ میں زلزلہ شانگلا، بونیر، مالاکنڈ، وہاڑی، چیچہ وطنی، قصور، اوکاڑا، ننکانہ صاحب، شور کوٹ،منڈی بہاؤالدین میں بھی زلزلہ زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈکی گئی، مرکز ڈیرہ غازی خان کے قریب تھا، گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈکی گئی،پی ڈی ایم اے کو پنجاب کے تمام اضلاع سے زلزلہ بارے ابتدائی رپورٹ موصول لاہور، سمیت پنجاب کے دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی ۔ترجمان پی ڈی ایم اےزلزلے کا مرکز ڈیرہ غازی خان شادی والا جبکہ گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔پنجاب بھر کی انتظامیہ عمارتوں کی چیکنگ میں مصروف ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے زلزلہ کے آفٹر شاکس سے نمٹنے کے لیے مشینری اور عملے کو الرٹ رکھا گیا ہے ۔ پی ڈی ایم اے کے پراونشل کنٹرول روم سمیت پنجاب بھر کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز 24/7 الرٹ ہیں۔ زلزلہ سے نقصانات کی اطلاع پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر دی جا سکتی ہے۔ریسکیو 1122لیہ کے مطابق ضلع لیہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے لیکن ابھی تک اس حوالے سے کوئی ایمرجنسی کال موصول نہیں ہوئی ہے۔