اسلام آباد (لیہ ٹی وی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پیر کے روز نواب شاہ ریلوے سٹیشن کے قریب ریلوے کراسنگ پر شالیمار ایکسپریس کو پیش آنے والے بڑے حادثے کو روکنے کے لیے اپنی جان خطرے میں ڈالنے والے دربان امداد علی کو خراج عقیدت پیش کیا۔وزیر اعظم آفس سے جاری بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ امدد علی نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر سینکڑوں لوگوں کی جانیں بچائیں۔وزیر اعظم نے امدد علی کی بہادری کو سراہتے ہوئے کہااس نے لاتعداد دوسروں کو بچانے کے لیے اپنی جان قربان کر دی۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امدد علی کا بے لوث جذبہ سب کے لیے ایک تحریک ہے، پوری قوم کو آپ پر فخر ہے۔