لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی ) حکومت پنجاب کا پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو حفاظتی ٹیکوں کا کورس مکمل کروانے کے لئے بڑا اقدام۔ کورونا وائرس کے دوران حفاظتی ٹیکوں سے محروم رہ جانے والے 5 سال تک کے بچوں کا گھر گھر جا کر ڈیٹا مرتب کرنے کے لئے بگ کیچ اپ(Big Catch-up ) مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ یہ بات ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر غلام محی الدین نے بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے توسط سے بچوں کو حفاظتی ٹیکوں کا کورس مکمل کروانے کے لئے ڈیٹا مرتب کیا جا رہا ہے اور ماہ اکتوبر میں گھر گھر جا کر بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔ ڈی ایچ او نے بتایا کہ حفاظتی ٹیکے 12 مختلف وبائی امراض کے خلاف بچوں میں قوت مدافعت پیدا کریں گے جس سے ایک صحت مند زندگی اور معاشرے کی تشکیل ممکن ہو سکے گی۔انہوں نے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ ہیلتھ ٹیموں سے تعاون کرتے ہوئے بچوں کا صحیح ڈیٹا درج کروائیں۔