لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی )ضلع میں 7 مقامات پر ڈینگی لاروا پائے گئے ہیں جبکہ ڈینگی کے 2 افراد میں ڈینگی کی تشخیص ہوئی ہے۔ ڈینگی لاروا والے مقامات پر فوری لاروا کش ادوایات کا چھڑکاؤ کر دیا گیا ہے جبکہ ڈینگی بخار کے مریض جنہیں بیرون اضلاع سفر کے دوران ڈینگی ہوا تھا اب روبہ صحت ہیں تاہم عوام کو انسداد ڈینگی کی تمام ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا تاکہ ضلع کو ڈینگی فری بنایا جا سکے۔ یہ بات چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر شاہد ریاض نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کے اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتائی۔ اجلاس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شاہد ملک نے کی جبکہ اجلاس میں متعلقہ افسران موجود تھے۔ سی ای او ہیلتھ نے بتایا کہ ماہ جنوری سے اب تک 712 افراد کو ڈینگی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں نوٹسز جاری کئے جا چکے ہیں جبکہ رواں گزشتہ ہفتے ڈینگی وائرس کی چھان بین کے لئے 695 ایکٹویٹیز کی گئی ہیں۔ سی ای او ہیلتھ نے بتایا کہ بخار میں مبتلا 1145 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 4 کیس مشتبہ ہیں۔ سی ای او ہیلتھ نے مزید بتایا کہ ضلع بھر میں ممکنہ ڈینگی مریضوں کے لئے 16 بیڈ مختلف ہسپتالوں میں مختص کئے گئے ہیں جبکہ ڈینگی وائرس کے ٹیسٹ اور علاج معالجہ کی تمام ضروری سہولیات موجود ہیں۔ اے ڈی سی آر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام ہاٹ سپاٹ کی کڑی مانیٹرنگ کی جائے