ملتان(لیہ ٹی وی)چیئرپرسن سی ایم ڈائریکٹوریٹ کمپلینٹ سیل، کرائم سرویلنس یونٹ، انسپکشن ٹیم، سپیشل مانیٹرنگ یونٹ بریگیڈئیر (ر) بابر علاؤالدین دو روزہ دورے پہ ملتان پہنچ گئے ۔بریگیڈیئر ریٹائرڈ بابر علاؤالدین کی کمشنر مریم خان سے ملاقات ، کمشنر مریم خان نے ملتان میں جاری ترقیاتی منصوبوں بارے تفصیلی بریفنگ دی ، اس موقع پر بریگیڈئیر (ر) بابر علاؤالدین نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا ترقیاتی سکیموں کی بروقت تکمیل پر خصوصی فوکس ہے۔ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں استحکام حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیر اعلی مریم نواز کا عزم ہے کہ غریب آدمی کو سستی روٹی کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔ حکومت عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔
کمشنرملتان مریم خان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ستھرا پنجاب مہم، پلانٹ اے ٹری فار پاکستان دراصل شہریوں کو صاف ماحول کی فراہمی کینجانب عملی قدم ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے عوام دوست وژن کا ملتان ڈویژن میں نفاذ کیا گیا ہے۔ عوام کو مہنگائی سے بچانے کیلئے کسانوں کی براہ راست منڈیوں تک رسائی دی گئ ہے۔ ڈویژن میں پرائس کنٹرول مہم کے سلسلے میں منڈیوں پر خصوصی فوکس کیا گیا ہے۔ اشیاء خوردونوش کی سستی فراہمی کیلئے چاروں اضلاع میں کسان پلیٹ فارم قائم کیا گیا۔ عوام کو سستی اشیاء خوردونوش کے ریٹس کی آگاہی دینے کیلئے مرکزی مقامات پر لائیو سکرینیں نصب کی گئیں۔ عام آدمی کو دہلیز پر معیاری اور سستی اشیاء خوردونوش کی ترسیل کیلئے ریڑھی بازار بھی فعال کئے گئے۔ ڈویژن میں ماہ اگست میں 169 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 2 لاکھ سے زائد انسپکشن کئے۔ گرانفروشی پر 80 مقدمات درج، 1128 گرانفروش۔گرفتار، 21358025 روپے جرمانہ کیا گیا۔ آٹا، گھی، ٹماٹر اور دالوں سمیت 7 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کی مانیٹرنگ جاری ہے۔ قیمتوں میں اضافے پر قابو پانے کیلئے ویب پورٹل کو بھی مانیٹر کیا جارہا ہے ۔