چوک اعظم( نمائندہ لیہ ٹی وی)تھانہ چوک اعظم کی حدود میں پولیس مقابلہ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے 1 ملزم زخمی، پولیس ترجمان کے مطابق موٹر سائیکل چھین کر فرار ہونے والے 3 موٹر سائیکل سوار ملزمان کو ناکے پر روکا گیا۔ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کھول دی اپنے ہی ساتھیوں کی گولی لگنے سے جمعہ خان نامی ملزم زخمی ہوگیادوران فائرنگ پولیس کی گاڑی میں بھی گولیاں لگیں، اہلکار معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔فائرنگ کرنے والے دیگر ملزمان فرار ہونے میں کامیاب زخمی تحصیل ہسپتال منتقل کردیا گیا۔زخمی ملزم ریسکیو ،پولیس اہلکار سے موبائل ،موٹر سائیکل اور نقدی چھیننے کی وارداتوں میں ملوث ہے۔پولیس ملزم جمعہ خان نے وارداتوں کے دوران شہریوں کو مزاحمت پر گولیاں مار کر بھی زخمی کیا۔ملزمان 10 سے زائد ڈکیتی ،راہزنی ،سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث ہیںدیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔