لیہ( نمائندہ لیہ ٹی وی)تحصیل کروڑ لعل عیسن کے نشیبی علاقہ مونگڑ میں دریائی کٹاؤ بارے ڈپٹی کمشنر لیہ امیرا بیدار کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں موضع مونگڑ معززین، اسسٹنٹ کمشنر کروڑ ، اریگیشن آفیسران ضلع لیہ و بھکر اور ریونیو افسران نے شرکت کی۔ اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر کو کٹاؤ بارے تفصیلی آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر لیہ نے دریائی کٹاؤ روکنے کے لیے ایمرجنسی بنیادوں پر اقدامات واریگیشن آفیسران کو 24 گھنٹے میں رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب متاثرین کے ساتھ ہے اور ان کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دریائی کٹاؤ کو مستقل بنیادوں پر روکنے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔