ملتان (لیہ ٹی وی) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی،جنوبی پنجاب کے صدر شیخ جاوید اختر، ضلع ملتان کے صدر سید جعفر علی شاہ، ملتان کے صدر خالد محمود قریشی، ملتان کے چیئرمین کاشف رفیق،جنوبی پنجاب کے سنیئر نائب صدر حاجی ندیم قریشی،ملتان ڈوثزن کے چیئرمین فہد اسحاق سانگی،سورج میانی کے صدر کفایت حسین صدیقی، ملتان کے نائب صدر شیخ ندیم نے کہا ہے کہ ملک بھر کی تاجر برادری حکومت کی تاجر کش پالیسیوں کے خلاف یکجا ہے جلد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے تحصیل و ضلع کی سطح پر احتجاجی دھرنوں، مظاہروں سمیت لانگ مارچ سے بھی گریز نہیں کریں گے اسی لئے وفاق و صوبائی حکومتیں تاجرتنظیموں کے نمائندگان سے مزاکرات کریں ورنہ دمادم مست قلندر ہوگااس حوالے سے ملک بھر کی تاجر تنظیموں سے رابطے کرکے مشاورت کا سلسلہ تیز کر دیا گیا ہے چند روز میں ہی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لئے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے اسی لئے حکومت ہوش کے ناخن لے اللے تللے شاہ خرچیوں کی بجائے ملکی معیشت کے استحکام اور غریب قوم پر تاجر دشمن سکیم کے خاتمہ سمیت بجلی، گیس، پٹرولیم مصنوعات، اشیائے خوردونوش کی مد میں ریلیف دینے کا حقیقی معنوں میں اعلان کرے حکومت اگست اور ستمبر کے بلوں میں 14 روپے کا ریلیف دینے کی بجائے مستقل بنیادوں پر اقدامات کو یقینی بنائے تاکہ غریب عوام پر معاشی بوجھ کم ہو اور لاکھوں چھوٹے تاجر دکاندار بھی خوشحال ہوں تاجردشمن سکیم کو واپس لیے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے آئی پی پیز معاہدوں کی وجہ سے آج ملک کی 26 کروڑ سے زائد غریب عوام انتہائی پریشانی کا شکار ہے بجلی کے بھاری بھرکم بلوں کی وجہ سے غریب عوام بچوں سمیت خودکشیوں پر مجبور ہو رہے ہیں رہی سہی کسر بڑھتی ہوئی ہو شربا مہنگائی نے پوری کر دی ہے پٹرولیم مصنوعات،گیس،اشیائے خوردونوش و صرف کی قیمتوں میں اضافے کے علاوہ دالوں اور چاول پر بھی ٹیکس لگا کر غریب کے منہ سے روٹی کا نوالہ تک چھین لیا گیا ہے معاشی بدحالی کی صورتحال یہ ہے کہ مارکیٹس اور بازاروں میں خریداری کے لیے خریدار نظر نہیں آتے لیکن حکمران سب اچھا کا راگ الاپ رہے ہیں دوسری جانب ایف بی ار کی جانب سے تاجر برادری کو ہراساں و پریشان کرنے کے لیے نوٹس در نوٹس بھیجے جا رہے ہیں لیکن تاجر برادری ان اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والی نہیں