ملتان (لیہ ٹی وی) محکمہ واسا ملتان انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث شاہ شمس روڈ کے علاقہ میں دربار عالیہ حضرت بابا تلوار شاہ اور بیرون دہلی گیٹ کے علاقہ محلہ پیر گوہر سلطان نے سیوریج لائنوں کی بندش کے باعث گٹر لائنوں کے گندے پانی کی وجہ سے تالاب بن گئے جس کی وجہ سے دربار عالیہ اور محلہ پیر گوہر سلطان کے مکین گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں اس سلسلے میں تحفظ عزاداری امام حسین کونسل کے مرکزی سیکریٹری جنرل سید طالب حسین پرواز اور دربار عالیہ حضرت بابا تلوار شاہ کے منتظم سید حسن عباس رضوی نے کہا ہے کہ آ ج سے نواسہ رسول حضرت امام حسن کے 28 صفر المظفر یوم شہادت کے سلسلے میں تاریخی قدیمی مجالس عزا اور ماتمی جلوسوں کے موقع پر شرکت کرنے والے عزاداروں کے لیے آ مدورفت کا راستہ بند ہے کیونکہ دربار عالیہ حضرت بابا تلوار شاہ اور محلہ پیر گوہر سلطان میں کھڑے گندے تالاب کی وجہ سے صرف بیماریاں پھیلنا شروع ہو گئی ہیں جس کی وجہ سے مکین شدید پریشانی سے دوچار ہو کر رہ گئے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ قیمتی مکانوں کی بنیادیں بھی خراب ہونے کا خدشہ لاحق ہو گیا ہے جبکہ دوسری جانب ملک کے دور دراز علاقوں سے انے والے زائرین کو دربار عالیہ حضرت بابا تلوار شاہ پر انے کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے گئی اس سلسلے میں واسا ملتان انتظامیہ کو بارہا شکایات کی گئی لیکن مذکورہ ذمہ داران نے سنجیدگی سے کوئی نوٹس نہیں لیا اگر 24 گھنٹوں کے اندر اندر سیوریج لائن بحال نہ ہوئی اور محلہ پیر گوہر سلطان میں بوسیدہ پائپ لائن تبدیل نہ کی گئی تو اہلیان علاقہ اور زائرین عزادار شدید احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے ۔