ملتان (لیہ ٹی وی) چیئرپرسن وزیر اعلیٰ ٹاسک فورس برائے پرائس کنٹرول سلمی بٹ کا سبزی منڈی کا دورہ، چیئرپرسن سلمی بٹ نے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں اور نیلامی کا معائنہ کیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد سیف اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد ابو بکر نے بریفنگ دی ، سلمی بٹ نے آڑھتیوں اور شہریوں سے ملاقات کی اور قیمتوں بارے دریافت کیا،سلمی بٹ کی مخلتف تندوروں اور ہوٹلوں کی بھی انسپکشن ،سستی روٹی فراہمی چیک کی
،اس موقع پر چئیرپرسن ٹاسک فورس سلمیٰ بٹ نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر عوامی ریلیف کیلئے سستے سیل کاؤنٹر قائم کئے گئے ہیں۔صوبے بھر میں سستی روٹی کی فراہمی سے براہ راست عام آدمی کو ریلیف ملا۔شہر اولیاء میں سستے ریڑھی بازار اور ہول سیل پوائنٹس کا قیام قابل تحسین ہے۔ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو مانیٹر کرنے کیلئے الگ ادارہ قائم کیا جارہا ہے۔ضلعی انتظامیہ منڈیوں سے مارکیٹ تک سستی سپلائی ہرصورت یقینی بنائے۔دکانوں اور ریسٹورنٹ کی جیو ٹیگنگ کرکے پرائس کنٹرول کا جدید سسٹم لانچ کرینگے۔انتظامیہ بڑے گران فروشوں اور مہنگائی مافیا کے گرد گھیرا تنگ کرے۔