ملتان ( لیہ ٹی وی)منیجنگ ڈائریکٹر واسا خالد رضا خان کی ہدایت پر نکاسی آب کی شکایات کے تدارک اور مون سون پلان کے تحت سیوریج لائنوں کی صفائی کیلئے آپریشن تیزی سے جاری ہے تمام سیوریج سب ڈویژنوں کی سطح پر ٹیمیں دن اور رات کے شیڈول کے مطابق ڈی سلٹنگ کرنے میں سرگرم ہیں جمعہ کی شب اورہفتہ کے روز شہر کے مختلف علاقوں میں ٹیموں نے مشینری کے ہمراہ سیوریج لائنوں کی بھرپور صفائی اور شکایت کا ازالہ کیااور سیوریج سب ڈویژنوں کی جانب سے ایم ڈی واسا کو اپنی اپنی حدود میں ڈی سلٹنگ مہم کے حوالے سے کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی رپورٹ کے مطابق احباب کالونی،سائیاں والی بستی نزد محمود کوٹ،ایجوکیشن ایونیو،قبرستان سٹریٹ سیتل ماڑی بدھلہ روڈ،محمد ی محلہ سٹریٹ پی ایس کوتوالی،حسن آباد گیٹ نمبر 2،نقشبند کالونی سٹریٹ مدرسہ فیضی عثمانی،بستی خداد دادچناب کالونی مین لائن،11کینال کالونی،سلیم آباد،بلوچ چوک،لطیف آباد،رنگیل پور،پاک گیٹ،بستی قاسم بیلہ، گراس منڈی کے علاقوں کے درجنوں مین ہولز کی صفائی کی گئی جس پرایم ڈی واسا نے تمام ڈپٹی ڈائریکٹرز سیوریج کو اپنی اپنی حدود میں سیوریج لائنوں کی صفائی مہم میں مزید تیزی لانے اور لائنوں کی صفائی پر مامور سٹاف کیلئے تمام ضروری حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے دریں اثناء سیوریج سب ڈویژنوں کی سطح پر ٹوٹ پھوٹ کے شکار مین ہولز کی مرمت کا سلسلہ بھی جاری ہے اور آئندہ بارشوں کی پیشنگوئی کے حوالے سے الرٹ رہنے کا حکم دیا۔