ملتان (لیہ ٹی وی)جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی کے جدید مشینری کی ٹریننگ دینے کیلئے آنے وا لے ماہرین کی جانب سے واسا ملتان کے ملازمین کو ایک ہفتے پر مبنی تربیتی پروگرام کے کامیاب انعقاد کا مرحلہ اختتام پذیرہو گیا ہے اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر واسا خالد رضا خان نے کہا ہے کہ ملتان شہر میں سیوریج اور واٹر سپلائی سسٹم کے بوسیدہ ہونے کے باعث واسا کو چیلنجر کا سامنا ہے اور ان درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے پرانی لائنوں کو تبدیل کرنا اشد ضروری ہے انہوں نے کہا کہ بارہ سو کلومیٹر سے زائد سیوریج نیٹ ورک اور 1 ہزار کلومیٹر سے زائد واٹر سپلائی لائنوں کے بوسیدہ ہونے کی وجہ سے روزانہ شہر کے مختلف علاقوں میں کراؤن فیلیئر اور واٹر سپلائی مکسنگ کے متعدد واقعات رونما ہو رہے ہیں ان واقعات کی روک تھام کے لیے سیوریج اور واٹر سپلائی لائنوں کی تبدیلی کے میگا پراجیکٹس کی فوری ضرورت ہے جبکہ انہوں نے کہا کہ جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی(جائیکا) کی طرف سے واسا ملتان کو جدید مشینری کی فراہمی کے منصوبے میں تعاون کرنے پر دوست ملک کے بیحد مشکور ہیں مشینری کی فراہمی کا پراجیکٹ واسا ملتان کیلئے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے جدید مشینری کی بدولت پبلک سروسز ڈیلیوری میں مزید بہتری آئے گی اور واسا ملتان کے مسائل کے حل میں جاپانی ایجنسی جائیکا کا کردار بھی ناقابل فراموش ہے انہوں نے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی کے جدید مشینری کی ٹریننگ دینے کیلئے آنے والے ماہر ین کی جانب سے واسا ملتان کے ملازمین کے لیے ایک ہفتے پر مبنی تربیتی پروگرام کے حوالے سے منعقدہ تقریب کے دوران کیا جس میں شن میوہ اور میروبینی پروٹیکس کی ٹیموں نے واسا کے عملے کو جدید تکنیکی اور عملی تربیت فراہم کی اس تربیتی پروگرام کا مقصد واسا کے ملازمین کی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانا اور انہیں جدید طریقوں سے ہم آہنگ کرنا تھاتربیتی کورس کے اختتام پر ایم ڈی واسا ملتان نے تربیتی ماہرین اور واسا ملازمین کے ساتھ گروپ فوٹو سیشن میں شرکت کی ایم ڈی واسا نے اس موقع پر تربیتی ٹیموں کا شکریہ ادا کیا اور واسا کے ملازمین کی تربیت کو ادارے کی ترقی کے لیے اہم قرار دیایہ تربیتی پروگرام واسا کے عملے کو جدید ٹیکنالوجی اور پروفیشنل طریقوں کے استعمال میں مہارت فراہم کرنے کے لیے منعقد کیا گیا تھا ایم ڈی واسا نے اس بات کا اعادہ کیا کہ اس طرح کی تربیتیں ادارے کے لیے مستقبل میں مزید بہتری کا باعث بنیں گی ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیزائن واسا و فوکل پرسن جائیکا محمد ندیم ودیگر بھی موقع پر موجود تھے اس دوران جائیکا کے وفد کو مون سون بارشوں کے انتظامات سے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔